14

سابق مس ورلڈ بارے انتہائی افسوسناک خبر، پوری شوبز انڈسٹری غم میں ڈوب گئی

اسلام آباد۔سابق مس پاکستان زینب نوید امریکی ریاست میری لینڈ میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ میری لینڈ کی پولیس کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کی موت تیز رفتار گاڑی کے الٹنے کی وجہ سے ہوئی تاہم پولیس

فوٹو: انسٹاگرام

کی جانب سے حادثے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 32 سالہ زینب نوید مرسڈیز گاڑی چلا رہی تھیں کہ اچانک غلط یوٹرن لینے کی کوشش کے دوران ان کی گاڑی الٹ گئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔واضح رہے کہ زینب نوید نے 2012 میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقد ہونے والے ایوارڈزمس پاکستان ورلڈمیںپہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔انہوں نے ٹورنٹو میں ہونے والے اس مقابلے میں لاہور کی نمائندگی کی تھی۔ مس پاکستان کا مقابلہ 2003 سے ہر سال کینیڈا میں منعقد ہوتا آرہا ہے، واحد 2014 کا سال تھا جب یہ مقابلہ امریکا میں منعقد ہوا۔ ہر سال اس مقابلے میں پاکستانی نږاد لڑکیاں حصہ لیتی آرہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں