رمضان المبارک کے دوران بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی اداکارہ بیٹی ساراعلی خان نے اپنے بھائی ابراہیم کے ساتھ ایسی شرمناک تصویر پوسٹ کر دی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور لوگوں نے سارا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا . ویب سائٹ لافنگ کلرز کے مطابق اس تصویر میں سارا اور ابراہیم انتہائی مختصر لباس میں ورزش کر رہے ہوتے ہیں .

اس تصویر پر کمنٹس میں عائشہ نامی لڑکی نے لکھا کہ ”میڈم آپ کی زندگی ہے اور آپ کی مرضی ہے کہ آپ کچھ بھی پوسٹ کریں لیکن آپ نے ہندو تہوار گنیش چرترچھی پر ہندوانہ حلیہ بنا کر ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور ہندوﺅں کو اس تہوار کی مبارکباد دی تھی. ہم انتظار کر رہے تھے کہ آپ اسی طرح مسلمانوں والا حلیہ بنا کر ہمیں ماہ رمضان کی مبارکباد دیں گی. میڈم اسلام کو ہماری ضرورت نہیں، ہمیں اسلام کی ضرورت ہے، چاہے ہم کتنی بھی بلندی پر پہنچ جائیں.

آپ بھارت میں رہنے والے تمام مسلمانوں کی نمائندہ ہیں.“مسرت شیخ نامی لڑکی نے لکھا کہ ”آپ کا رمضان نہیں ہے؟ آپ نے اپنے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد بھی نہیں دی.“فرادش مرزا نامی لڑکی نے کہا کہ ”تم لوگوں کے لیے رمضان جیسی چیزیں کوئی معنی نہیں رکھتیں ناں؟“