19

ساری موجیں ختم۔۔!! سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں سمیت کس کام پر بڑی پابندی عائد ۔۔۔بزدار سائیں نے حیران کن اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب حکومت کی کورونا ٹیسٹنگ کی مرکزی لیب کی انچارج مالیکیولر بیالوجسٹ عندلیب حنیف نے ملاقات کی , وزیراعلیٰ نے عندلیب حنیف اور لیب کے دیگر عملے کی کورونا ٹیسٹنگ کیلئے خدمات کو سراہا،عندلیب حنیف کو نقد انعام بھی دیا جبکہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عندلیب حنیف کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا .

عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی کورونا ٹیسٹنگ لیب میں کام کرنیوالے عملے کو اضافی بنیادی تنخواہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا24 گھنٹے اوپن ٹیسٹنگ لیب میں کام کرنیوالے عملے کو ہر ماہ اضافی تنخواہ دیں گے اور کورونا کی ٹیسٹنگ کے دوران عملے کو اضافی تنخواہ ملتی رہے گی .

کورونا ٹیسٹنگ کی لیب میں کام کرنیوالے عملے کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دینگے . وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا یہ امتحان کی گھڑی ہے ،جانفشانی سے اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں،ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے کام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور حکومت ریسرچ کے حوالے سے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی.عثمان بزدار نے پنجاب میں سرکاری خرچ پر افطارپارٹیوں پر پابندی عائد کردی ، پابندی کا اطلاق وزرا، سیکرٹریز اور دیگر سرکاری حکام پر ہوگا. وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کورونا وبا کے باعث ہم نے پائی پائی کی بچت کرنی ہے اور موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھ کر وسائل کو کورونا کی روک تھام کیلئے خرچ کرنا ہے ، سرکاری وسائل کے استعمال میں ڈسپلن کی پالیسی پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا. انہوں نے کہا ہم قومی وسائل کے امین ہیں اور حالات کا

تقاضا ہے کہ ہم کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کریں.رمضان المبارک میں گھر رہیں اور محفوظ رہیں کی پالیسی شہریوں کے تحفظ کیلئے ہے . وزیراعلیٰ سے نئے تعینات ہونیوالے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے ملاقات کی.عثمان بزدار نے پنجاب میں چیف سیکرٹری کے عہدے تعیناتی پر جواد رفیق ملک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاپنجاب حکومت نے ہر سطح پر شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیا ہے ،کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں اور ہماری پہلی اور آخری ترجیح کورونا کا پھیلاؤروکنا ہے . انہوں نے کہادکھی انسانیت کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے جانفشانی سے فرائض کی انجام دہی ضروری ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں