281

سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ہوگیا۔۔!! وزیر اعظم عمران خان کا بڑا کھڑاک، فردوس عاشق اعوان کے خلاف بڑا قدم اُٹھا لیا

سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ کل ایک ملاقات ہوئی ہے جس سے کافی شخصیات کا سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے . تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے وار اپنی جگہ جاری ہیں جبکہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں الزام تراشیاں ہو رہی تھیں لیکن آج سیاسی بیانات اچانک ختم ہوگئے ہیں 

کورونا وائرس ایک ریاستی معاملہ ہے اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے.اور نہ ہی ریاست اس کی اجازت دے سکتی ہیں.تو اچھا ہوا کہ کل ایک ملاقات ہوئی جس سے کافی شخصیات کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے.جس کے بعد سیاسی بیانات کم ہوگئے ہیں ہیں اور یہ بہت اچھا ہوا ہے.خاص طور پر فردوس عاشق اعوان کے بیانات بہت اچھے آ رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ ہم تو قومی یکجہتی کے لیے ساتھ ہیں.اسی طرح سندھ سے بھی ہومیوپیتھک کی قسم کی تنقید ہوئی.ورنہ پہلے تو ایمرجنسی ڈ کلیئر کرنے کی باتیں ہورہی تھیں. جب کہ دوسری جانب پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے صرف دو دن بعد ہی کورونا وائرس نے ایک ہی دن میں 23 زندگیوں کو نگل لیا ہے. جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے والوں کی تعداد 7 ہزار 10 جبکہ 134 افراد جاں

بحق ہو گئے ہیں.ماہرین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں کیسز میں مزید اضافہ ہو جائے گا. جبکہ سحری ، اعتکاف اور افطار کے موقع پر یہ وائرس زیادہ افزائش حاصل کر سکتا ہے. وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی بار ٹیسٹنگ کی صلاحت کو 3ہزار سے ساڑھے پانچ ہزار تک بڑھا یا گیا ہے. جس کے باعث کیسز کی تعداد میں دو گنا اضافہ ہوا ہے.اس سے قبل 7 اپریل کو تین ہزار افراد کا ٹیسٹ کرنے پر 700 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی. واضح رہے دنیا کے 185 ممالک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 20 لاکھ 81 ہزار 969 ہو گئی ہے،چین سے پھیلنے والی اس وبا سے صرف یورپی خطہ بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں اب تک 90 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں ،اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 487 ہوگئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں