20

سسیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سسیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اٹلی کے سابق صدر کا مافیا کے حوالے سے دیا گیا ایک بیان شیئر کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی مافیا بھی سسیلین مافیا کی طرح رشوت، دھمکی، بلیک میل، ریاست و عدلیہ پر دباؤ کے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے تاکہ ان کی اربوں کی منی لانڈرنگ بیرون ملک  محفوظ رہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ (ن) نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں مبینہ طور پر یہ بتایا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نوازشریف کو سزا سنانے کے لیے بلیک میل کیا گیا تاہم جج ارشد ملک نے ویڈیو جاری ہونے کے بعد ایک پریس ریلیز کے ذریعے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری ویڈیو اور الزامات پر احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے لیے وزارت قانون کو خط لکھ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں