329

سعودی عرب،جڑواں بچوں کا 13گھنٹے کا کامیاب آپریشن

اسلام آباد(میٹروواچ رپورٹ)سعودیہ عرب کے کنگ عبد العزیز سپیشلائزڈ ہاسپیٹل فار چلڈرن میں Siamese جڑواں بچوں کا کامیاب آپریشن،13گھنٹے کے آپریشن کے بعد بچوں کو الگ کر دیا گیا،لیبیا کے شہری کے بشیر عثمان دونوں بیٹوں محمد اور احمد کے آپریشن میں سعودیہ عرب کے کنگ عبد العزیز سپیشلائزڈ ہاسپیٹل فار چلڈرن ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے حصہ لیا،بچوں کے کامیاب آپریشن پر ان کے والد نے سعودیہ بادشاہ سلمان بن عبد العزیز،ولی عہد محمد بن سلمان ، کنگ عبد العزیز سپیشلائزڈ ہاسپیٹل فار چلڈرن اور ڈاکٹرز کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ڈاکٹرز کی ٹیم کی طرف سے آپریشن کے دوران کی جانے والی احتیاط اور فوری رسپانس پر بھی خصوصی شکریہ ادا کیا، کنگ عبد العزیز سپیشلائزڈ ہاسپیٹل فار چلڈرن کے ڈاکٹر عبد اللہ الرباء نے 13گھنٹے کے کامیاب آپریشن کا اعلان کیا،دونوں بچوں کو اکتوبر میں سعودی دار الحکومت لایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں