19

سعودی عرب عمران خان پر مہربان، سعودی فرمانروا نے ایسا اعلان کر دیا کہ پوری دُنیا دنگ رہ گئی

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک میں اتحاد اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، پاکستان مسلم دنیا کا اہم ترین ملک ہے، پاکستان کی تعمیرو ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے

سپیکر اسد قیصرنے وفد کے ہمراہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں اسد قیصر نے شاہ سلمان کو کشمیر کی موجودہ صورتحال پربریگفنگ دی۔ اسد قیصر نے کہا کہ کشمیر میں کئی روز سے کرفیو نافذ ہے جس سے معاملات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں۔ انھوں نے

کہا کہ کرفیو کے باعث خوراک اور ادوایات ختم ہو گئی ہیں۔ شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ کشمیرکا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے سے حل ہونا چاہیے۔انکا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل یو این او کی قراردادوں کے

ذریعے سے حل کیے جائیں۔انھوں نے کہا کہ مسلم مملک میں اتحاد اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، پاکستان مسلم دنیا کا اہم ترین ملک ہے، پاکستان کی تعمیرو ترقی کے لیے ہر

ممکن کوشش جاری رکھیں گے، واضع رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا امکان ظاہر کیا ہے، دورے کے معاملات طے کرنے کیلئے سعودی وزیر خارجہ جمعرات کو پاکستان کو پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود

ایک روزہ دورے پر جمعرات کو اسلام آباد آئیں گےسفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود کا دورہ پاکستان باہمی نوعیت کا اور انتہائی اہم ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیرخارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان سے

خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملائیشیا سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت اور پھر ترک صدر کے سعودی عرب پر لگائے گئے الزامات کے بعد سعودی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سعودی وزیر خارجہ کے دورے میں ولی عہد محمد بن

سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی بات چیت ہو گی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سعودی ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن

عبدالعزیز سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر سعودی فرمانروا کا کہنا تھا کہ عالم اسلام میں اتحاد ناگزیر ہے، خطے میں امن اور مسلم ممالک میں اتحاد کے لئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے پر امن طور پر حل کیا

جانا چاہیے، سعودی عرب مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن حل چاہتا ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے سعودی عرب ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں