277

سعودی عرب میں14اپریل کے بعد کرفیو اور لاک ڈاؤن برقرار رہے گا یا نہیں؟شاہ سلمان نے بڑا اعلان کردیا

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے کرفیو اور لاک ڈاؤن میں غیر معینہ مدت کے لئے اضافہ ،سعودی وزارت داخلہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کئے جانیوالے اعلان کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے کرفیو اور لاک ڈاؤن میں غیر معینہ مدت کے لئے اضافہ کر دیا گیا، اس سے قبل مختلف شہروں میں 21روز

کا کرفیو لگایا گیا تھا جو چودہ اپریل کو ختم ہو رہا تھا،سعودی وزارتِ داخلہ کی ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کرفیو میں مزید اضافہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی وجہ سے کیا گیا ہے، لوگوں کو چاہئے کہ وہ کورونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں