19

سعودی عرب نے ساتھ نبھا دیا۔۔۔!!! سعودی فرمانروا نے بڑا کام کر دکھایا

سعودی فرمانروا کا وزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی پیغام، سعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کر کے شاہ سلمان کا خصوصی پیغام پہنچایا، پاکستان کی معاشی حالت میں بہتری لانے کیلئے

سعودی عرب کا بھرپور مدد کرنے کا اعلان . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے وزیراعظم ہاوس میں خصوصی ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے فرمانروا شاہ سلمان کو خصوصی پیغام عمران خان کو پہنچایا، سعودی وزیر خارجہ نے پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب پاکستان کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے بھرپور امداد فراہم کرے گا. سعودی عرب پاکستان کی ہر موقع پر ہر ممکن مدد کرے گا

جبکہ وزیراعظم نے توقع کا اظہار کیا کہ سعودی سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا.مزید بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات کے دوران موجود تھے. ملاقات کے دوران متعدد اہم امور زیر غور آئے. بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے کشمیر

سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان السعود کے درمیان آج جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات ہوئی.وزارت خارجہ آمد پروزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا،ان کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، سعودی وزیر خارجہ کے ہمراہ ان کا وفد بھی تھا، ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب

کے درمیان گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کثیر الجہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں.انھوں نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور دیگر قیادت کا شکریہ ادا کیا،دونوں

رہنمائوں نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا.سعودی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں