اسلام آباد: سعودی عرب نے مزید 3 سال کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگیاں مؤخرکرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ سعودی عرب ہرسال 3 ارب ڈالر پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگی مؤخر کرے گا، پیٹرولیم مصنوعات پر مجموعی طورپر9.6 ارب ڈالر کی ادائیگیاں مؤخر ہوں گی۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب یکم جولائی 2019 سے پاکستان کو ادھار تیل دینا شروع کرے گا اور ہرماہ 275 ملین ڈالر کا تیل ادھار دے گا۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی حمایت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکر گزار ہوں، اس سے پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہتر ہوگی۔