325

سعودی عرب کا رمضان المبارک کے لیے عمرہ ویزہ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب کا رمضان المبارک کے لیے عمرہ ویزہ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے . حکومت نے مساجد میں نماز تراویح اور افطار یوں کے ساتھ اعتکاف پر بھی پابندی لگانے پر بھی غور شروع کردیا ہے .

تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین میں ان دنو ں 24گھنٹے کا کرفیو جاری ہے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے 24اپریل کو سعودی عرب میں پہلا روزہ ہونے جارہا ہے رمضان المبارک میں دنیا بھر سے لاکھو ں افراد عمرہ کی سعادت کے لیے حرمین شریفین آتے ہیں .

اس سال کورونا کی وجہ سے عمرہ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے ٹریول ٹریڈ اور عمر ہ ٹریڈ نے ساری امیدیں رمضان عمرہ سے لگا رکھی ہیں کیونکہ سارے سال کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ائیر لائنز اور عمرہ کمپنیاں زیادہ منافع رکھتی ہیں اس لیے پاکستان سمیت دنیا بھر کے عمرہ ایجنٹ سعودی حکومت کی طرف سے رمضان عمرہ کے اعلان کے منتظر ہیں تاہم اس سال رمضان کا عمرہ سیزن کورونا کی نظرہوتا نظر آرہا ہے . سعودی وزارت الحج نے غیر ملکی

زائرین کے لیے رمضان کے لیے عمرہ ویزہ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے .نماز تراویح میں بھی لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں .روزانہ کی بنیاد پر مکہ مکرمہ میں بالعموم اور مسجد نبوی کے اند ر اور باہر بالخصوص افطاریوں کا بڑے پیمانے پر اہتمام ہوتا ہے اسی طرح ہزاروں افراد حرمین شریفین میں اعتکاف بھی کرتے ہیں .سارے عمل میں ہزاروں افراد ایک ساتھ بیٹھتے ہیں .

کورونا کی احتیاط میں اس کے برعکس ہوتا ہے اس لیے سنجیدگی سے کورونا کی وباءکے کنٹرول کے لیے رمضان عمرہ ،نماز تراویح ،اعتکاف،افطاریوں پر پابندی کی تجویز سامنے آئی ہے .اس کے لیے سعودی عمرہ کمپنیوں، مکہ مدینہ کے ہوٹلز ،ٹرانسپورٹ انڈسٹریز کو اطلاع دے کر کسی قسم کا ایگریمنٹ کرنے سے منع کردیا گیاہے. دوسری جانب مملکت میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کروناکی 355 نئے کیس ریکارڈ ہوئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 3287 ہوگئی ہے.

غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق وزارت صحتِ کے ترجمان نے کہاکہ اب تک کرونا وائرس کا شکار 666 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور مہلک وبا سے 44ہلاکتیں ہوئی ہیں.سعودی وزیرصحت توفیق الربیعہ نے خبردار کیا کہ مملکت میں آیندہ چند ہفتوں کے دوران میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے دو لاکھ تک ہوسکتی ہے…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں