16

سعودی فرمانروا تو بڑے مہربان نکلے۔۔۔ موسم سرما میں پاکستانی عوام کے لئے کونسا خاص تحفہ بھجوا دیا؟

ریاض (ویب ڈیسک) پاکستان کے عوام کے لیے سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے خصوصی تحفہ بھیجوا دیا۔ پاکستان کے عوام کے لیے سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے تحفہ بھجوایا ، موسم سرما کے امدای پیکج میں 180 ٹن کے 30ہزار تھیلے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے، پیکج سے ڈیڑھ لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستانی عوام کے لئے موسم سرما کا امدای پیکج بھیجوا دیا گیا، ریلیف مرکز کا کہنا ہے کہ پیکج چاروں صوبوں،آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں تقسیم کیاجائے گا۔ ریلیف مرکز کے مطابق 180 ٹن کے30ہزار تھیلے مستحقین میں تقسیم کیےجائیں گے ، ہر تھیلا 2کمبل ،جرابوں کے5 جوڑوں ،دستانوں اور ٹوپیوں پرمشتمل ہے ، سامان خیبر پختونخواکے 6 اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔ ریلیف مرکز کا کہنا تھا کہ امدای پیکج چترال،شانگلہ،بونیر،مانسہرہ ،کوہستان اورسوات میں تھی تقسیم ہوگا، 15 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج سے ڈیڑھ لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ یاد رہے چند روز قبل یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے پاکستان کے لیے تحفہ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں 40 ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے، امارات کے آغاز کردہ چالیس منصوبوں پر 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، ابوظبی ترقیاتی فنڈز ان تمام منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ خیال رہے نئے سال کے آغاز میں ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں 200 ملین ڈالرز کی سپورٹ کا اعلان کیا تھا۔ پاکستانی عوام کے لئے شاہ سلمان نے سردیوں کے تحفے میں خاص چیزیں بھجوا دیں ، اشیاء میں موسم سرما کی امداد پیکچ میں ایک سو اسی ٹن کے تیس ہزار تھیلے موجود تھے جو مستحقیقن میں تقسیم کئے جائیں گے، اس پیکج سے ڈیڑھ لاکھ افراد مستفید ہو سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں