19

سی پیک منصوبے میں مجموعی طور پر کتنے چینی ملازمین کام کر رہے ہیں؟

اسلام آباد( ویب ڈیسک )اس وقت سی پیک کے منصوبوں میں مجموعی طور پر 75ہزار 499افراد کام کررہے ہیں جن میں 65ہزار 322پاکستانی اور 10ہزار 177چینی ملازمین شامل ہیں ،یارک تا ہکلہ ڈی آئی خان منصوبہ پرکوئی چینی نہیں دستاویزات میں ملتان سکھر سیکشن موٹروے پر 21ہزار899پاکستانی اور 1196 چینی ، لاہور ملتان موٹروےسیکشن پر

16ہزار 676پاکستانی اور 570چینی ملازمین ہیں ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جنگل میں بلڈوزر کام کررہا ہوتا ہے۔ اسی وقت اس کا آپریٹر دیکھتا ہے کہ ایک چمگادڑ کیلا کھا رہی ہے۔ جوں ہی بلڈوزر قریب پہنچتا ہے تو یہ چمگادڑ اڑ جاتی ہے اور اس کا کھایا ہوا آدھا کیلا نیچے گرتا ہے۔ یہ کیلا ایک سور کھا لیتا ہے۔ شکاری شکار کرتے ہیں اور اس سور کا گوشت مکاؤ کے ایک ریسٹورنٹ میں پہنچ جاتا ہے۔ ریسٹورنٹ کا شیف اس کا گوشت تیار کررہا ہوتا ہے، اسی وقت ایک عورت اس سے ملنے آتی ہے۔ شیف بغیر ہاتھ دھوئے اس عورت سے مصافحہ کرتا ہے۔ اس ملاقات کے بعد وہ عورت بیمار ہوجاتی ہے، اسے اسپتال پہنچایا جاتا ہے۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے لوگ سڑکوں پر گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔ سڑکیں، بازار، گلیاں سب ویران ہوجاتے ہیں۔ ہفتوں کے اندر اندر ڈھائی کروڑ انسان جان دے دیتے ہیں۔یہ 2011 میں بنائی جانے والی امریکی فلم ’’کانٹیجن‘‘ کی کہانی ہے۔ جو اس وقت حقیقت کا روپ دھار چکی ہے۔ اس وقت دنیا ایک وائرس کی وجہ سے خوف میں مبتلا ہے۔ اس وائرس کو کورونا کا نام دیا گیا ہے۔ چینی شہر ووہان میں دسمبر 2019 میں نمودار ہونے والا یہ وائرس چند ہی ہفتوں میں ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔

چین میں اس وائرس سے تین ہزار کے لگ بھگ افراد مارے جاچکے ہیں اور دنیا بھر میں 80 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سب سے متاثرہ شہر ووہان کا ملک کے دوسرے علاقوں سے زمینی اور فضائی رابطہ منقطع ہے۔ اس کے مکین محصور ہوکررہ گئے ہیں، جبکہ دنیا کے بہت سارے ملکوں کی فضائی ٹرانسپورٹ کی کمپنیوں نے چین کےلیے اپنی پروازیں بھی بند کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں