ممبئی: بالی وڈ اداکار ورون دھون اور انوشکا شرما کی نئی آنے والی فلم ’سوئی دھاگا‘ کی تشہیر انوکھے چیلنج سے جاری ہے۔
دونوں اداکاروں نے پورے ہندوستان کو سوئی دھاگا چیلنج میں شامل ہونے کا کہا ہے جس میں اب تک شاہ رخ خان سمیت عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور اب جھانوی کپور بھی کامیاب ہو چکی ہیں۔
سوئی دھاگا چیلنج کو پورا کرنے کے لیے 10 سیکنڈز کے اندر سوئی میں دھاگا ڈالنا ہے اور کامیاب ہونے کے بعد یہی چیلنج اپنے دوست کو دے دینا ہے۔
ایسے میں جھانوی کپور نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر سوئی دھاگا چیلنج کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اور ان کی بہن سوئی میں دھاگا ڈالنے کی کوشش کرتی ہیں۔
جھانوی کپور نے 10 سیکنڈز میں کامیابی سے چیلنج پورا کیا اور پھر اسے اپنے دوستوں کو دے دیا ہے۔
جب کہ اکشے کمار، کرن جوہر اور ادتیا رائے اس چیلنج میں ناکام رہے لیکن انہوں نے انوشکا اور ورون کی فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
رنبیر کپور اور کرن جوہر نے ساتھ مل کر یہ چیلنج کیا جس میں رنبیر کامیاب ہوئے جب کہ کرن جوہر سے سوئی میں دھاگا نہ ڈالا گیا جس کے بعد دونوں نے یہ چیلنج دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو دیا ہے۔
آئیے اسٹارز کے سوئی دھاگا چیلنج کو دیکھتے ہیں۔
شاہ رخ خان:
اکشے کمار:
عالیہ بھٹ اور ادتیا رائے:
کرن جوہر اور رنبیر کپور:
واضح رہے کہ فلم ‘سوئی دھاگا‘ میں انوشکا اور ورون کی جوڑی پہلی بار جلوہ گر ہوگی جو 28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔