9

شریف گروپ آف انڈسٹریز میں تین سو سے زائد گھوسٹ ملازمین کا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) شریف گروپ آف انڈسٹریز میں تین سو سے زائد گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے، فنانشل رپورٹس میں سب سامنے آ گیا۔ نیب کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس چوری کرنے کے لیے اخراجات زیادہ ظاہر کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف خاندان کے خلاف نیب کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے،

اب ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی کمپنیوں میں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے۔ گھوسٹ ملازمین کو ادائیگیاں ہوئیں لیکن وہ ہیں کہاں؟ کسی کو علم نہیں ہے۔نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی بے نامی کمپنیوں میں گھوسٹ ملازمین کی تعداد زیادہ ہے۔ تحقیقات کے دوران میسرز یونی ٹاس، گڈ نیچر، یونی سٹیل، وقار ٹریڈنگ اور مقصود اینڈ کمپنی میں گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی ہوئی۔ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے ا

یف بی آر سمیت دیگر اداروں میں کمپنیوں سے متعلق غلط کوائف جمع کروائے۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہباز شریف فیملی نے ٹیکس چوری کرنے کے لیے اخراجات زیادہ ظاہر کیے جس میں گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں