279

شعیب اختر نے ایف آئی اے میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی نوٹس پر پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے .

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے طلبی نوٹس پر فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹس بھیجنے والے انسپکٹر کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے .

وکیل ابوذرسلمان نیازی کی وساطت سے ڈی جی ایف آئی اے لکھے گئے خط میں شعیب اختر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسپکٹر وقاص رضوان نے کس بنیاد پر محھے پیش ہونے کا کہا ہے، اس بارے میں چھان بین کی جائے.

سابق کرکٹر نے ایف آئی اے کے اس نوٹس کی وصولی کی تصدیق کرتے ہوئے پہلے ہی اس نوٹس کو مبہم اور سمجھ سے بالاتر قرار دیا ہے. واضح رہے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے شعیب اختر کے خلاف ایف آئی اے میں کیس دائر کررکھا ہے جس پر انہیں 5 جون کو صبح 11 بجے شادمان آفس میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں