19

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پر حملے میں اہلکار شہید

راولپنڈی: بویا کے علاقے میں پاک فوج کی گاڑی پر حملہ میں سپاہی عامل شاہ شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں پاک فوج کی پٹرولنگ گاڑی پر فائرنگ اور آئی ای ڈی (بارودی سرنگ) کے حملہ میں 26 سالہ سپاہی عامل شاہ شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ چند دنوں کے دوران دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران دہشتگردانہ حملوں میں پانچ فوجی شہید اور 31 زخمی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں