22

شہباز شریف کی بھتیجی سے نہیں بنتی۔۔!! مریم نواز چچا کی جگہ کسے قیادت میں لانا چاہتی ہیں ؟ سیاسی میدان سے دھماکہ خیز خبر آ گئی

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے شہباز شریف کی اپنی بھتیجی سے نہیں بن رہی اور دونوں ایک دوسرے کے دشمن ہیں . لاہور میں پریس کانفرنس میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھاشہباز شریف جو سوچ کر آئے تھے اس کا جنازہ نکل چکا ہے ، ان کی اپنی بھتیجی سے نہیں بن رہی ،دونوں ایک دوسرے کے دشمن ہیں، مریم نواز کہتی ہیں کہ شاہد خاقان عباسی کو پارٹی صدر بنایا جائے .

شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے ، ان کا بچنا مشکل ہے باقی وہ کوئی دوسرا فارمولا اپنائیں جس کے تحت وہ ہمیشہ راستے نکالتے ہیں ،راستہ نکال سکتے ہیں تو نکال لیں ورنہ جی کا جانا ٹھہر گیا صبح گیا یا شام ،عمران کے دور میں سب چو ر اندر ہونگے .وزیر ریلوے کا کہنا تھا آصف زرداری بہت سمجھ دار آدمی ہیں، وہ گھونسلوں میں چلے گئے ہیں، انہیں پتا ہے کہ یہ 2 سے 3 مہینے سیاست کیلئے نہیں ہیں.انہوں نے بجلی پیدا کر نیوالے نجی اداروں (آئی پی پیز) سے متعلق رپورٹ پر کہا کہ آئی پی پیز پر بہت لوگ باتیں کر رہے ہیں، آٹا چینی اور آئی پی پیز سکینڈل 6 ہزار ارب کا معاملہ ہے جو بھی ملوث ہوا چاہے وہ وزیر ہو ،فقیر ہو یا پیر سب رگڑے جائیں گے .

انہوں نے کہا چینی آٹا اور آئی پی پیز اور دوسرے تمام چور عمران خان کے ہی دور میں اندر ہونگے ،آئی پی پیز اور دیگر رپورٹس منظر عام پر لانے کا کریڈٹ عمران خان کو دیں، اگر عمران خان نہ ہوتے تو یہ رپورٹس کبھی منظر عام پر نہ آتیں.ٹرینوں سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا پیر 27 اپریل سے ٹرینیں چلانی تھیں ،تیاری مکمل ہے ، چین سے ملنے والے تھرمل گیٹس نصب کردیئے گئے ہیں جو 50فٹ کے فاصلے سے کام کریں گے .سب ٹرینوں کی صفائی کرلی تھی لیکن حکومت نے لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کردی ، اس لئے اب 10 مئی کو ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ ہوگا.شیخ رشید نے کہا ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ 15 ٹرینوں کیلئے صرف 50 فیصد مسافروں کی بکنگ لیں گی، ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا اگر لاک ڈاؤن 9 مئی سے پہلے ختم کیا گیا تو 24 گھنٹے میں ٹرینیں چلادیں گے .ان کا کہنا تھاریلوے نے اپنے طور پر 50 گیٹ بنائے ہیں جو چھوٹے سٹیشنز، ورکشاپس کو دیئے جائیں گے . انہوں نے مزید کہا کہ چمن میں ٹرین پہنچ چکی ہے جو میرا انتظار کر رہی ہے .

شیخ رشید نے کہا چمن کے بعد تفتان میں بھی اگر ہماری ٹرین کے 300 بستروں کے ہسپتالوں کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں.علاوہ ازیں وفاقی وزیر نے حالیہ صورتحال کے تناظر میں کہاہمیں ایک ایسا راستہ اپنانا ہے کہ لوگوں کا کاروبار بھی چل سکے اور بیماری سے بھی جان چھوٹ جائے . شیخ رشید نے میڈیا پر ہونیوالی تنقید کے بعد صحافیوں کے اعزاز میں افطارڈنر دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ، افطار ڈنر کا اہتمام وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے میو گارڈن میں کیا جا نا تھا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں