17

شہباز شریف گرفتاری کے ڈر سے بیرون ملک مقیم۔۔۔حسن ، حسین اور اسحاق ڈار کو کیوں بھول گئے؟

لندن (ویب ڈیسک) رانا ثناء اللہ کی ضمانت پر رہائی پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا اظہار تشکر کیا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آج ایک اور بے گناہ کو انصاف ملا۔

رانا ثناءاللہ کی ضمانت ثبوت ہے کہ ان پر جھوٹا مقدمہ بنایاگیا۔ ان کی جرات، استقامت اور قربانیاں قابل فخر ہیں۔ شہباز شریف اپنے پاکستان سے مفرور داماد علی عمران اور بیٹے سلمان شہباز کے انصاف کے بھی منتظر۔۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ احسن اقبال، شاہد خاقان، خواجہ سعد، سلمان، فواد اور احد چیمہ، یوسف عباس اور حمزہ کو بھی انصاف ملے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ کے داماد علی عمران اور صاحبزادے تحقیقات کے ڈر سے لندن فرار ہو چکے تھے۔ نیب نے انہیں کئی نوٹسز بھجوائے لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی فیملی کے مفرور افراد حسن نواز، حسین نواز، اسحاق ڈار کے

انصاف کی دعا نہیں کی دعا صرف اپنی فیملی کے افراد کی یا قریبی ساتھیوں کی ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ احسن اقبال فرض شناس، ذمہ دار اور انتہائی ایماندار سیاست دان ہیں، اُن کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ کی ضمانت،جھوٹ

اورسچ کےدرمیان فیصلہ ہوا، نوازشریف کے ٹیسٹ کی رپورٹ کرسمس کے بعد آئے گی۔ یاد رہے کہ احسن اقبال کو گزشتہ روز قومی احتساب بیورو نے نارروال کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا۔نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کی کرپشن کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بہ طور وزیر منصوبہ بندی

اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کیا۔ نیب کے مطابق احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس منصوبے کی لاگت کو غیر قانونی طور پر بڑھایا، ساڑے 3 کروڑ کے منصوبے کی لاگت 10 کروڑ تک پہنچائی جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا، تحقیقاتی ٹیم کو حاصل ہونے والے ریکارڈ کے مطابق سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے خود سے ہی لاگت بڑھائی، اس کی اجازت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی سے نہیں لی گئی۔ علاوہ ازیں منشیات برآمدگی کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے آج رانا ثنا اللہ کی ضمانت منظور کی اور انہیں 10 ، 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ مچلکے جمع ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کو جیل سے رہا کردیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں