0

شہزاد اکبر نے ملک ریاض سے بریف کیس لینے کی حقیقت بتا دی

اسلام آباد(میٹروواچ)  کچھ عرصہ قبل پاکستان کے معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے مابین ملاقات کا انکشاف ہوا تھا۔دونوں کی ملاقات لندن میں ہوئی تھی۔ملک ریاض اور شہزاد اکبر کی ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں جس پر کئی سوالات اٹھائے گئے تھے۔ اسی حوالے سے معروف صحافی وسیم عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویت کرتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سے بیگ لینے کی ویڈیو کے معاملے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا ہے وہ ان کا لیپ ٹاپ بیگ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں