13

صنعتیں ترقی کریں گی توخوشحالی آئے گی ،ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد ،کراچی (نیوز ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے پاکستان انشا اﷲ ترقی کرے گا، اس حوالے سے تاجربرادری کا تعاون اہم ہے ۔ یہ بات انہوں نے سندھ رینجرز کے زیراہتمام مزار قائد پر’’شکریہ جناح‘‘کی تقریب میں سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے نائب صدر فرحان اشرفی ، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی حسین موسانی اور دیگر تاجروں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر میجرجنرل آصف غفور

نے کہا کاروباراورصنعتیں ترقی کریں گی تو ملک ترقی کی شاہراہ پر تیزی سے گامزن ہوگا اور خوشحالی آئے گی ۔سائٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر فرحان اشرفی نے ملکی سلامتی اور دفاع کے حوالے سے خدمات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا سندھ رینجرز نے کراچی کو امن کالازوال تحفہ دیا جس کو تاجربرادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ تاجروصنعتکارپاک فوج کے مشکور ہیں کہ اب وہ بلاخوف وخطرکاروبار کررہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں