18

طویل عرصے بعد مریم نواز نے خاموشی توڑ دی۔!!! انجانے میں ایسی غلطی کر بیٹھیں کہ (ن) لیگی برس پڑے

اداکار رشی کپور کا انتقال . . مریم نواز نے خاموشی توڑدی.. سوشل میڈیا پر ہلچل .. “مریم نواز کو رشی کپور کی بجائے عرفان خان کیلئے تعزیتی ٹویٹ کرنا چاہئے تھا کیونکہ وہ مسلمان ہے”- ن لیگی سپورٹر بھی مریم نواز پر برس پڑے. اپنے ٹویٹ میں مریم نواز میں رشی کپور کی موت پر مریم نواز نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ رشی کپور ایک عہد تھا جو اختتام پذیر ہوا، انہوں نے کہا کہ رشی کپور ایک میگا سٹار اور ایک لیجنڈ تھے. مریم نواز نے اس ٹویٹ پر دوسری جماعتوں کے لوگوں نے تو مریم نواز پر تنقید کی لیکن خود ن لیگی سپورٹرز نےبھی مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا. ناقدین کا کہنا تھا کہ لاکھوں کشمیری قتل ہوئے مریم نواز نہیں بولی، ہزاروں پاکستانی کرونا کا شکار ہوئے ، مریم نہیں بولی اور سینکڑوں فوت ہو گئے یہ نہیں بولی… آج ایک ہندوستانی ہندو ایکٹر کے مرنے پر یہ کوما سے نکل آئی ہے. ن لیگی سپورٹر عثمان عباسی نے کہا کہ رشی کپور کی موت پر ٹوئیٹ انتہائ غیر ضروری تھا، مریم نواز ہزاروں قومی مسائل پر ٹوئیٹ نہیں کررہی تو انھیں ہندو اداکار

جو پاکستان مخالف تھا کی ہمدردی نہیں کرنی چاہیئے تھی. غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہے. مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ن لیگ کی متحرک رکن مریم چشتی نے کہا کہ اس (رشی کپور)کیلئے آپ نے ٹویٹ کر دی لیکن عرفان خان کیلئے کیوں نہیں کی؟ ان کا حق تھا ہم سب مسلمانوں پر کہ اپنے مسلمان بھائی کی مغفرت کے لئیے دعا کریں. ایک اور ن لیگی سپورٹر رانا عبدالحق نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا فرض تھا کہ ایک مسلمان عرفان خان کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا کرتے.. میری قائد محترمہ مریم نواز صاحبہ سے گزارش ہے کہ رشی کپور کی بجائے اگرعرفان خان کے لیئے بھی ایک تعزیتی ٹویٹ ہو جاتا تو زیادہ بہتر ہے. ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ رشی کپور کی وفات کے ساتھ مریم نواز زندہ ہو گئی ھے…. ایک سوشل میڈیا صارف نے شاہزیب خانزادہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی دبنگ واپسی ٹویٹر پر مریم نے رشی کپور کی وفات کا افسوس کیا، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار…آج شاہزیب خانزادہ کا اگلا متوقع شو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں