14

عائزہ خان کی تو لاٹری نکل آئی۔۔۔!!! بالی وڈ ہدایتکار ’ سنجے لیلا بھنسالی‘ نے پاکستانی اداکارہ کو کس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کر دی؟

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کو بالی وڈ میں کام کرنے کی پیشکش کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” میں عائزہ خان کی اداکاری نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیا ہے اور ہر طرف اسی ڈرامے کے چرچے ہیں۔ اداکارہ عائزہ خان میں نجی ٹی وی کے شو کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے فلم میں کاسٹ کرنے کی آفر ہوئی ہے۔

عائزہ خان کا کہنا ہے کہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم میں کام کرنے کے حوالے سے مجھ سے بات کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ عائزہ خان کو بالی وڈ کی ہدایت کار امتیاز علی کی جانب سے بھی فلم میں کام کرنے کی آفر کی جا چکی ہے لیکن فلموں میں کام کے حوالے سے ان واضح موقف دیا تھا کہ وہ پہلے پاکستانی فلموں میں ڈیبیو کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ عائزہ خان نے کم عرصہ میں میڈیا اندسٹری میں خوب نام کمایا ہے۔اداکارہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں مہوش کا کردار ادا کررہی ہیں جس پر انکو کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔عائزہ خان نئے ڈرامہ سیریل ’’تھوڑا ساحق‘‘ میں اداکار عمران عباس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جسے شائقین میں بہت سراہا جارہا ہے۔

ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ ہرقسط کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بناتا جارہا ہے۔ ہرہفتے لوگ شدت سے ڈرامے کی اگلی قسط کا انتظار کرتے ہیں جبکہ ہر نئی قسط کے ساتھ یہ ڈراما دیگر ڈراموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی آر پی (ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹ) کے نئے ریکارڈ بنارہا ہے اس کے علاوہ یوٹیوب پر بھی اس ڈرامے نے طوفان مچایا ہوا ہے۔

گوگل کے مطابق ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے آئی ایم ڈی بی (انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس) پردنیا بھر میں مقبول ترین ٹی وی سیریز ’’گیم آف تھرونز‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے ۔واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان کے انسٹا گرام فالورز کی تعداد4.6 ملین ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں