13

عمران حکومت اور (ق) لیگ میں صلح صفائی کی اصل کہانی سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) حکومت اورمسلم لیگ ق میں صلح کی کہانی سامنے آگئی ،دونوں جماعتوں میں صلح کیلئے کس نے اہم کردار اداکیا؟،کس نے پرویزخٹک کو مسلم لیگ ق سے مذاکرات پر آمادہ کیا؟۔ذرائع کے مطابق اتحادی جس کو مخالف سمجھتے رہے وہی چودھری سرور مفاہمت کار نکلے،ذرائع کاکہناہے کہ گورنر پنجاب کا ق لیگ کے

تحفظات دور کرنے میں اہم کردارہا،وفاقی وزیر پرویز خٹک اوراسد عمر بھی گورنر پنجاب کی تجویز پر ملاقات میں شریک ہوئے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چودھری سرور نے پرویز خٹک اوراسدعمر کو مذاکرات میں شریک ہونے کا مشورہ دیا تھا،گورنرپنجاب کے مشورے پر پرویز خٹک نے ق لیگ سے براہ راست رابطہ کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کو ق لیگ کیساتھ معاہدے اوروعدوں پر عمل کا مشورہ بھی گورنرنے دیا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دے دیا۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عوام کو ریلیف دینے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کی

جانب سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں واضح کمی لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کرنے کے لیے وفاقی کابینہ میں مشاورت شروع کردی گئی ہے جس کے بعد جلد ہی اس حوالے سے اعلان متوقع ہے۔ادھر وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی تصدیق کی کہ وزیر اعظم نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کے لیے رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔دوسری جانب وفاقی کابینہ میں حج پالیسی 2020 کی منظوری دی گئی جس کے تحت رواں سال حج اخراجات 4 لاکھ 90 ہزار روپے تک رکھے گئے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزارت مذہبی امور نے 5 لاکھ 50 ہزار روپے حج اخراجات تجویز کیے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی مداخلت پر حج اخراجات میں 60 ہزار روپے کمی ہوئی اور اس حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کی تجاویز حج سستا کرنے میں کارگر ثابت ہوئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرمذہبی امور نے وزیراعظم کو حج اخراجات کم کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس پر وزیراعظم عمران خان کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں