18

عمران خان کا جادو پوری دنیا میں چل گیا، بحرین میں ایسا کام کردیاگیا کہ پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند ہوگیا

منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سخیر محل آمد ہوئی، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا،

شاہ بحرین نے وزیراعظم کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ عطا کیا۔ وزیراعظم کی بحرین کے ولی عہد سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ بحرین کے قومی دن کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔ قبل ازیں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ بحرین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اضافے کا باعث بنے گا۔ معاون خصوصی نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ بحرین سے مشترکہ ثقافت، مذہب اور باہمی اعتماد پر مبنی رشتے قائم ہیں، دونوں ملک عوام کے مفاد میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُر عزم ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نے بحرین روانگی سے قبل امریکی سینیٹر لنزے گراہم سے ملاقات کی تھی، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ودیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں