14

عمران خان کی حکومت ختم، جلد نئے الیکشن، خبر نے ملکی سیاست کو نیا رخ دے دیا

وفاقی وزیر شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مدت پوری ہونے سے پہلے الیکشن کروا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے نجی ٹی کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان مدت پوری ہونے سے چھ ماہ قبل الیکشن کروا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا میں عمران خان کا وزیر ہوں اور سائے کی طرح ان کے ساتھ رہتا ہوں۔


میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ حکومت مدت پوری کرے گی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو اپوزیشن سے شکست نہیں ہو گی۔اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی قسم کے ٹکرائو کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کپتان اپنی ٹیم کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن باہر سے کھلاڑی بدلنے کا کہا جاتا ہے جو کپتان کو قبول نہیں۔عمران خان کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں کوئی خطرہ نہیں ہے،مہنگائی اس گورنمنٹ کو درپیش واحد چیلنج ہے۔ جب کہ دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے سی آر منصوبے پر ایک پیچ پر ہیں،12 تاریخ کو سپریم کورٹ میں مشترکہ بیان دیں گے،کے سی آر منصوبے پر سندھ حکومت کی قیادت میں محکمہ ریلوے مدد فراہم کریگا۔پیرکووفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد ، ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کے ہمراہ کے سی آر منصوبے کا معائنہ کرنے کالا پل پہنچے۔


معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت سندھ اور وفاق ایک پیج پر ہیں دونوں کی کوشش ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے جلد سے جلد شروع ہو۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ سے ملاقات میں کراچی سرکلر ریلوے کو سندھ حکومت کے ماتحت کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس موقع پرترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے پر وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں گی۔


سپریم کورٹ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ مل کر کام کیا جائے ریلوے کے معاملے میں اب کوئی رکاوٹ نہیں۔ فروری تک ریلوے کے معاملے کو حل کریں گے۔دونوں رہنمائوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت کا اتفاق ہے کہ شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ کراچی اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے معاملے پر شیخ رشید احمد نے وزیراعلی سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ کارپوریشن کے 60 فیصد حصص سندھ حکومت کو دیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں