10

عمران خان 2020میں کیا کرنے جارہے ہیں؟ قوم کیلئے بڑی خوشخبری

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان پوسٹ کے ذریعے ترسیلات زر بھجوانے کی اسکیم کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے کہا کہ 2020ئ پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا اور ملک آگے جائے گا، ترقی کیلئے مائنڈ سیٹ تبدیل کریں گے، اووسیز پاکستانی اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کررہے ہیں، سمندرپار پاکستانیوں کے خاندانوں کو صحت کارڈ دیں گے۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اچھی طرح سمجھتا ہوں۔ اپنے گھر کو چلانے کیلئے اوورسیز پاکستانی باہر کے ممالک میں محنت کرتے ہیں۔ پیسے کیلئے وہ دونوکریاں کرتے ہیں، کچھ لوگوں کی نوکریاں ایسی ہیں جو صرف سال میں ایک بار عید پر آتے ہیں۔ اوورسیز ہمارا اثاثہ ہیں۔
ہمارے سفارتخانے اوورسیز پاکستانیوں کا خیال نہیں رکھتے تھے، لیکن حکومت میں آکر ہم ے سفارتخانے کو ہدایت کی ان کا خیال رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔ باہر سے جو بھی پیسے بھیجیں گے ان کے فائدے کیلئے اسپیشل کارڈز لے کرآئیں گے۔ ہمارا کام ہے کہ جولوگ پیشے بھیجتے ہیں ان کو کچھ مراعات دیں۔ سمندرپار پاکستانیوں کے خاندانوں کو صحت کارڈ دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جتنی اچھی جمہوریت ہوگی اتنی ہی اچھی حکومت ہوگی، ہم جمہوریت سے بادشاہت کی طرف چلے گئے۔
جمہوریت میں میرٹ پر لوگ اوپر آتے ہیں، اور عوام کی خدمت کی جاتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے جب ہم آزاد ہوئے تو ہم نے اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ سرکاری دفاترز میں جا¶ تو ہمارے افسران ایسے بیٹھے ہوتے ہیں جو بھی آئے وہ غلام ہیں، یہ انگریز کے دور کا مائنڈ سیٹ بنایا ہوا ہے، وہ یہ نہیں سمجھتے کہ ہم عوام کے پیسے پر دفاترز میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
ہمارا کام ہے کہ ہم اپنے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ سرکاری سکولوں میں بھی ویسی ہی تعلیم ملنی چاہیے جیسی نجی سکولوں میں دی جاتی ہے۔یہ مائنڈ سیٹ آہستہ آہستہ تبدیل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نئے آئی جی پولیس کو کہا ہے کہ ہر ضلعے میں تھانوں میں لوگوں کی زندگی آسان بنائی جائے۔ پولیس کلچر تبدیل کیا جائے۔ سسٹم میں دبی عوام جیسے ہی کھڑی ہوتی جائے گی تو پھر تیزی سے تبدیلی آئے گی، مدینہ کی ریاست کی بات کرتے ہیں تو مدینہ کی ریاست پہلے دن نہیں بن گئی تھی، نبی پاک ú نے پہلے لوگوں کی سوچ بدلی تھی، سوچ بدلنے سے وہ عظیم قوم بن گئی۔
دنیا میں وہ نظام کامیاب ہوتا ہے جہاں میرٹ ہوتا ہے۔ جتنی اچھی جمہوریت ہوگی اتنی ہی اچھی حکومت ہوگی، ہم جمہوریت سے بادشاہت کی طرف چلے گئے۔ جمہوریت میں میرٹ پر لوگ اوپر آتے ہیں،اور عوام کی خدمت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اس لیے اوپر گیا ہے کہ چین نے میرٹ کا سسٹم نکالا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں