15

عوام جاننا چاہتے ہیں نوازشریف کو کون سی بیماری ہے، فردوس عاشق اعوان

روزنامہ میٹروواچ/عوام جاننا چاہتے ہیں نوازشریف کو کون سی بیماری ہے، فردوس عاشق اعوان

نوازشریف کی بیماری کی حتمی تشخیص تک چہ مگوئیاں ہوتی رہیں گی، معاون خصوصی۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام نواز شریف کی صحت کے حوالے سے جاننا چاہتے ہیں اور بیرون ملک جانے کے بعد ابھی تک نواز شریف کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ معزز عدلیہ نے میڈیکل رپورٹس دیکھ کر نواز شریف کو ریلیف دیا اور ہم نے بھی میڈیکل رپورٹس دیکھ کر سہولت کاری کی، ہم نے علاج و معالجے کے تمام امور نیک نیتی سے انجام دیے، لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں یہ آپ نے کیا کیا؟۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عوام کو جواب دہ ہیں اورانہوں نے اپنی تقریر میں عوام کے جذبات کی ترجمانی کی، عوام نواز شریف کی صحت کے حوالے سے جاننا چاہتے ہیں، بیرون ملک جانے کے بعد ابھی تک نواز شریف کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی، وہاں سے بھی کوئی ڈاکٹر یا میڈیکل بورڈ ان کی بیماری کی تشخیص کر دے ہم بھی عوام کو بتائیں ان کو یہ بیماری ہے، حتمی تشخیص تک چہ مگوئیاں ہوتی رہیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں