18

غیر ملکی فنڈنگ کیس، اعتزاز احسن سامنے آ گئے، بڑا قانونی نقطہ نکال کر پی ٹی آئی کی مشکل حل کر دی

اسلام آباد (میٹروواچ) پیپلزپارٹی کے رہنما غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے دفاع میں سامنت آ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ لینا غلط نہیں ہے۔ تفصیل کے مطابق اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستانکی سیاسی جماعتیں اگر باہر سے فنڈنگ لے رہی ہیں تو اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔بلکے اوورسیز پاکستانی اپنے چاہنے والوں کو فنڈ کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سیاسی لیڈر امریکا یا کسی اور ملک میں باہر جاتا ہے تو اس کی ٹکٹ سے لے ہر چیز اوورسیز پاکستانی کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اتنی گہرئی میں نہیں جا سکتے ۔ اینکر عائشہ بخش نے سوال کیا کہ آئین میں ایسی کوئی لچک ہے کہ کوئی بھی غیر ملکی ادارہ پاکستان کی سیاسی جماعت کو فنڈنگ کریں؟ اعتزاز احسن نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیسز سے تمام سیاسی جماعتوں کو نقصان پہنچے گا۔ہے)

اس معاملے کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہوگا۔یادرہے کہ تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشنفیصلہ کچھ دن میں سنائے گا۔تاہم سیاسی جماعتوں کی جانب سےتحریک انصاف کو غیرملکی فنڈنگ پر تنقید کانشانہ بنایاجارہا ہے۔جس کے ردعمل میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس سے ن لیگ کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔ جمعہ کو پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن )نے فارن فنڈنگ کیس میں ایک صفحے پر جواب جمع کرایا،اربوں روپے کا معاملہ ہے مگر ایک صفحے پر جواب آیا،اربوں کی اشتہار جاری ہوئے،مگر جواب نہیں دیا۔انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی جانب سے کہاگیا کہ چندہ دینے والوں کے شناختی کارڈ جمع کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کیا یہ پیسہ بینامی اکاوئنٹس سے تو نہیں آیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران باقی تمام جماعتوں کی بھی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں