9

فارمز پر ہونے والی ڈانس پارٹیوں میں کیا ہوتا ہے؟ لاہور کے ایک دبئی پلٹ نوجوان کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) کاہنہ کے علاقہ میں گزشتہ رات ڈانس پارٹی میں بیہوش ہوکر ہسپتال آنے والا 35 سالہ شخص دم توڑ گیا ،35 سالہ احسن عارف بٹ چوک گرین ٹاؤن کا رہائشی تھا۔

احسن کچھ عرصہ قبل دبئی سے لاہور آیا تھا۔احسن دوستوں کے ساتھ کاہنہ کے علاقہ میں پارٹی پر گیا جہاں اس نے نشہ کیا، آئس، شراب اور ممنوعہ ادویات کی زیادتی جان لیوا ثابت ہوئی۔پولیس نے احسن کے تین دوستوں کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی۔کرائم رپورٹر کے مطابق کاہنہ میں نشہ کی زیادتی کے باعث 3 نوجوانوں کی حالت خراب ہو گئی، تینوں نوجوانوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا

کہ احسن کچھ عرصہ قبل دبئی سے لاہور آیا تھا۔ احسن دوستوں کے ساتھ کاہنہ کے علاقہ میں پارٹی پر گیا جہاں اس نے مختلف نشے کئے، آئس، شراب کی زیادتی اور ممنوعہ ادویات کی زیادتی جان لیوا ثابت ہوئی۔احسن عارف کی حالت بگڑنے پر تین دوست جناح ہسپتال لے آئے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس نے احسن کے تین دوستوں کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں