16

فحش فلم انڈسٹری کی انتہائی وزنی اداکارہ کوقتل کی دھمکیاں

نیویارک (ویب ڈیسک) فحش فلم انڈسٹری کی انتہائی وزنی اداکارہ کو ایک طرف قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور دوسری طرف شادی کے خواہش مند مردوں نے قطار لگا رکھی ہے۔ ڈیلی سٹار سے بات کرتے ہوئے صوفیہ روز نامی اس اداکارہ کا کہناتھا کہ ”مجھے سوشل میڈیا پر جتنے نفرت انگیز
اور قتل کی دھمکیوں کے پیغامات آتے ہیں اتنے ہی رشتے آتے ہیں۔ ایک طرف لوگ میرے متعلق انتہائی نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں اور دوسری طرف بہت سے لوگ مجھ سے محبت کا اظہار کتے ہیں اور مجھے اپنے پیار کا یقین دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔“ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو جو سب سے بڑا چیلنج درپیش ہوتا ہے وہ اپنے پیشے اور نجی زندگی میں توازن قائم رکھنا ہے۔ “ واضح رہے کہ صوفیہ روز بھی گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے شرمناک میلے میں شریک ہوئی جس کا نام ’اے وی این اڈلٹ انٹرٹینمنٹ ایکسپو‘ ہے۔ صوفیہ سمیت 700سے زائد فحش اداکار اور اداکارائیں اس میلے میں شرکت کی اور منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سال میلے میں 50ہزار سے زائد لوگ آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں