اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے انڈرسٹیڈنگ کے تحت اسلام آباد مارچ ختم کیا، معاملات طے ہونے کے بعد مولانا اسلام آباد سے روانہ ہوئے،مولانا فضل الرحمان کو جودے کربھیجا وہ امانت ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن نہیں تھا کہ مولانا کے ساتھ معاملات طے نہ ہوتے اور وہ وہاں سے نہ جاتے کیونکہ وہاں چین اور دوسرے ممالک کے وفود آرہے تھے ، اس لیے ہم نے ملکر کردار ادا کیا ، عمران خان نے بھی بڑا کردار ادا کیا ہے۔ہم نے مولانا سے کہا کہ اپنا امیج خراب نہ کرنا جیسے یہاں کوئی پرتشدد واقعہ نہیں ہوا، ایسے ہی دوسرے جگہوں پر بھی واقعہ نہ ہونے دیں۔ سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے سوال کیا کہ مولانا نے کہا تھا کہ وہ استعفیٰ یا استعفے جیسی چیز لیے بغیر اٹھیں گے نہیں، اب یہ کیا چیز ہے؟ اس کے جواب میں چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ یہی تو امانت ہے اب اس میں خیانت تو نہ کروائیں۔مولانا فضل الرحمان کو جودے کربھیجا وہ امانت ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے انڈرسٹیڈنگ کے تحت اسلام آباد مارچ ختم کیا،معاملات طے ہونے کے بعد مولانا اسلام آباد سے روانہ ہوئے۔ دوسری جانب سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے آج نوشہرہ میں آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند روز بعد ہم شہروں میں احتجاج کیلئے جائیں گے۔اب یہ تحریک رکے گی نہیں، بلکہ تیز تر ہوتی جائے گی، کارکنان کوہدایت ہے کہ صبح سے مغرب تک دھرنا دیں، دن کے وقت راستے بند کرکے احتجاج ریکارڈ کروائیں، حکومت کی چولیں ہل گئی ہیں۔ حکومتی درخت کی جڑیں کاٹ دی گئیں،اب آخری جھٹکا دے کرگرانا ہے۔ اسی طرح تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے دوران مذہنی کارڈ استعمال کیا۔ ملک مذہبی منافرت اوراداروں کیخلاف اشتعال انگیز ی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے دھرنے سے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچایا۔
18