13

فیسیں بڑھانے والے پرائیویٹ سکولوں کی پھر شامت آگئی

اسلام آباد ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی سکولوں میں فیسوں کے تعین سے متعلق کیس میں وزارت تعلیم حکام کو طلب کرتے ہوئے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پیرا کے نمائندے سے استفسار کیا

کہ کیا پیرا رولز بنانے کے حوالے سے کام جاری ہے جس پر پیرا کے نمائندے نے کہا کہ وزارت تعلیم سے ہدایات لے کر اگلی سماعت پر آگاہ کروں گا ۔عدالت نے نجی سکولوں کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا فیس ریگولیشن کے لیے پیرا اقدامات اٹھا سکتی ہے؟ جس پر عدالت کو بتایا گیاکہ پیرا اقدامات اٹھا سکتی ہے لیکن اس حوالے سے کیس ابھی انٹرا کورٹ اپیل میں زیر التوا ہے ،اگر وزارت تعلیم کو بلا لیں تو بہتر ہو گا۔عدالت نے وزارت تعلیم کے جوائنٹ سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں