کرونا وائرس پر خوف وہراس پھیلانے پر فیصل رضا عابدی میڈیا پر برس پڑے . پاکستان کا میڈیا پاکستان کا بیڑہ غرق کرنے پر کیوں تلا ہوا ہے؟

پوری دنیا کا دھندا بند کرواکر اپنا دھندہ چلا رہا ہے .
سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے اینکر اور میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا. سینیٹر فیصل رضا عابدی نے اینکر سے کہا کہ پاکستان کا میڈیا پاکستان کا بیڑہ غرق کرنے پر کیوں تلا ہوا ہے؟ پوری دنیا کا دھندا بند کرواکر اپنا دھندہ چلارہا ہے.. کمرشل اب بھی چل رہے ہیں، کمائیاں اب بھی چل رہی ہیں، ہر آدمی اپنا دھندہ بند کرے . جس پر اینکر نے جواب دیا کہ پوری دنیا کا میڈیا اسکو فالو کررہا ہے.

فیصل رضا عابدی نے اینکر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھی لاک ڈاؤن کریں، آپ کیوں چینل کھول کر بیٹھے ہوئے ہیں؟ فیصل رضا عابدی نے میڈیا کے روئیے کو ایکسپوز کرتے ہوئے کہا کہ ہآپ کے میڈیا نے تو اسکو بھی دکھادیا اور بعد میں ڈھٹائی سے کہا کہ اسکو منفی ہے. اسکا تو ہوگیا بیڑہ غرق.. دو سال تک تو نہ اسے کوئی ہاتھ ملائے گا، نہ اس سے رشتہ رکھے گا، اسکی بیوی بھی اسے چھوڑ کر چلی جائے گی.