10

فیصل واوڈا کے بوٹ کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔۔۔بات استعفے تک جا پہنچی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ ایک بیان میں مسلم لیگ ن کی ترجمان نے فیصل واڈا سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ فیصل واڈا کی حرکت پر عمران صاحب اور پوری کابینہ کو شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ فیصل واڈا نے عمران صاحب کے حکم اور ہدایت پر گھٹیا حرکت کی،فیصل واڈا نے جو کیا اور جو کرتے ہیں عمران صاحب

کے حکم پر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود فیصل کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ ہونا ثبوت ہے کہ عمران صاحب کے حکم پر یہ حرکت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب فیصل واڈا سے وزارت اور قومی اسمبلی کی نشست سے فوری استعفیٰ لیں۔ انہوں نے کہاکہ فیصل واڈا جیسے لوگوں کا پارلیمان اور کابینہ میں ہونا پاکستان کی بدقسمتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پیمرا کو استعمال کر کے ٹاک شو اور اینکر پر پابندی لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ سولہ ماہ سے پیمرا کو استعمال کر کے اپنی نالائقی اور نااہلی چھپانے کے لئے میڈیا کی آواز بند ہے۔ انہوں نے کہاکہ سولہ ماہ سے پیمرا کو استعمال کر کے ٹی وی ٹاک شوز اور اینکرز پر پابندی لگائے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران

صاحب کے دباؤ پر فیصل واڈا کی بے نامی جائیداد پر نیب کا کوئی ایکشن اب تک نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کے دباؤ پر فیصل واڈا کے خلاف ایسٹ ریکوری یونٹ اور ایف آئی اے کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے فیصل واوڈا پر دوہفتوں کیلئے پابندی لگا کر ”گھونگلوﺅں“سے مٹی جھاڑی ، پروگرام میں بوٹ سے متعلق کاشف عباسی کی بات سن کر لگتا ہے کہ جیسے یہ پہلے سے طے شدہ بات تھی ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہاکہ وزیر اعظم نے فیصل واوڈا پر دوہفتوں کیلئے پابندی لگا کر ”گھونگلوﺅں“سے مٹی جھاڑی ہے ، کاشف عباسی کی بوٹ سے متعلق بات سن کر لگتا ہے کہ جیسے یہ پہلے سے طے شدہ بات تھی ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا علامتی طور پر بھی جوتے کی بات کر

سکتے تھے لیکن دوتین باتیں ہیں جن میں پہلی یہ ہے کہ فیصل واوڈا نہیں بولتے بلکہ ان کے گلے میں بھگوان بولتا ہے جیسے نواز شریف کے بارے میں ضیاءالحق نے کہاتھا کہ ان کا کلہ بہت مضبوط ہے ، اسی طرح فیصل واوڈا کا کلہ بہت مضبو ط ہے ۔حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ ان پر جوپابندی لگی ہے بہت کم لگی ہے ، ان پر سخت پابندی لگنی چاہئے تھی ۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کا یہ کہناکہ نواز شریف اورمریم نوازمعافی مانگیں پھر میں معافی مانگوں کا عذر گنا بدتر از گنا والی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ بوٹ لانے کے بعد فیصل واوڈا کوجو کوریج ملی ہے تو اس سے ان کواگلے ٹاک

شومیں دو بوٹ لانے چاہئے ، یہ کام اگر امریکہ میں کیاہوتا تو کوئی ان کو نہ بلاتا لیکن جب سے وہ ٹاک ٹو میں بوٹ لائے ہیں ، ان کو میڈیا نے علامت بنایا ہوا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں