23

قومی ایئر لائن کے طیارے کو حادثہ پیش آگیا، سینکڑوں مسافر سوار تھے

قومی ائیر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ پی آئی اے کے ایک اور طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 301 سے پرندہ ٹکرا گیا۔پرندہ طیارے کی لینڈنگ لے دوران ٹکرایا۔ پی کے 301 کو بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔ائیر بس 320 کو جزوی نقصان پہنچا۔پرندہ لینڈنگ سے قبل طیارے سے

ٹکرایا جس کے بعد اسے گرائوڈ کر دیا گیا۔ اسی مقام پر گذشتہ روز بھی طیارے سے پرندہ ٹکرایا تھا۔بتایا گیا کہ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 304 سے ٹیک آف کے فورا بعد پرندہ ٹکرا گیا،طیارے کو باحفاظت واپس کراچی ائر پورٹ اتار لیا گیا،مسافروں کو لائونج منتقل کر دیا گیا تھا۔پرواز متبادل طیارے کے ذریعے شام سات بج کر پندرہ منٹ پر روانہ ہو نا تھی،پی آئی اے کا عملہ مسافروں کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔ طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے باعث پی آئی اے کی لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے 305 اور کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 306 منسوخ کر دی گئی تھی۔جب کہ دو روز قبل پشااور ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ دوران لینڈنگ حادثے کا شکار ہوگیا تھا ، شہر قائد سے پشاور جانے والی پرواز سے عین اس وقت پرندہ ٹکرا گیا جب جہاز لینڈ کر رہا تھا، طیارے کو گراونڈ کر دیا گیا تھا۔پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کے دائیں انجن کو نقصان پہنچا تاہم کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرا لیا۔ پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کو گرائونڈ کر دیا گیا۔ جبکہ بعد ازاں پشاورسے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 551 منسوخ کر دی گئی تھی۔کہ سول ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو متعدد بار پشاور ایئرپورٹ کے اطراف گندگی سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔

تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کچرا نہ اٹھانے کے باعث حالیہ کچھ عرصے کے دوران پشاور ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث دوسرے شہروں اور ممالک سے پشاور آنے والے فضائی مسافروں کی جان ہر وقت خطرے میں رہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں