0

لاہور میں دھماکہ ہوگیا،کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

لاہور:لاہور میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق،متعدد زخمی ،اطلاعات کےمطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں 1 شخص کے جاں بحق ہونے کی ابتدائی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ دھماکا کی جگہ

سیرتِ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد ہونا تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ پولیس حکام جائے وقوع پر پہیچ چکے ہیں جبکہ دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں بھی لیا جاچکا ہے۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا موقف ہے کہ فریزر میں گیس بھرتے سلنڈر پھٹا ہے جبکہ دھماکا اجتماع گاہ میں اسٹیج کے قریب ہوا ہے۔ریسکیئو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حافظ محمود کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی افراد اور ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر

دیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں ابوبکر عرفان،عفار وغیرہ شامل ہیں۔پولسی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، دوسری طرف ریسکیوحکام کا کہنا ہےکہ دھماکے کا جائزہ لیا جارہا ہےکہ یہ کس چیز کا تھا اورکیوں‌ ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں