23

لاہور : ٹی وی چینل کے دفتر میں آگ لگ گئی ، تشویشناک اطلاعات موصول

لاہور(ویب ڈیسک) ٹی وی چینل کے دفتر میں آتشزدگی کے نتیجے میں دھواں بھر جانے سے 4 افراد نیم بے ہوش ہو گئے ۔ واقعہ کے مطابق قائداعظم انڈسٹریل ایریا کےعلاقے میں نجی ٹی وی چینل کےدفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کمرے میں دھواں بھر گیا موقع پر

موجود 4 افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں نیم بے ہوشی کی خاکت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اسلام آباد کی ایف 7 سپر مارکیٹ دھماکے سے لرز اٹھی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ وفاقی دارالحکومت کی مصروف ترین مارکیٹ کے ایک ہوٹل میں ہوا جس کے باعث 13 افراد زخمی ہوئے اور 2 ہوٹلز کو بری طرح

نقصان پہنچا، دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔ میڈیا رپورٹس میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مصروف ترین ایف 7 سپر مارکیٹ میں دھماکہ ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر کے پھٹنے کے باعث ہوا ہے، تاہم اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تفصیلات فراہم کرنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ایف 7 سپر مارکیٹ میں واقع 2 ہوٹلز کی عمارت کو آگ لگ گئی۔ جب کہ دھماکے کے باعث 13 افراد کے زخمی ہونے

کی اطلاعات ہیں ۔ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں تمام زخمیوں کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل موقع پر موجود افراد کی جانب سے زخمی افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔ واضح رہے

کہ ایف 7 سپر مارکیٹ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مصروف ترین مارکیٹ تصور کی جاتی ہے۔جہاں ہمہ وقت لوگوں کا ہجوم رہتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں