پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں بھی اپنی تباہی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے بعد اب ہر گزرتے دن کےساتھ متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے . پنجاب کی موجود صورتحال پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور کوروناو ائرس کا گڑھ بنتا جا رہا ہے .

ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں سخت لاک ڈاؤن کریں گے اور کم کیسز والے علاقوں میں نرمی ہوگی تاکہ لوگ اپنا کاروبار کرسکیں. بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں سیمپلنگ کی جا رہی ہے جبکہ لاہور میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے.لاہور کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں اب تک 2953 کیسز ہیں ان میں سے 700 صحت یاب ہوگئے ہیں، شہر کورونا متاثرین کا گڑھ بنتا جارہا ہے.