17

لاہور کی مسجد میں جوتا چوری کی انوکھی واردات، جوتے کی قیمت جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آجائیں گے

لاہور: تھانہ سول لائن کے علاقے میں واقع مسجد کے باہر سے چور نماز پڑھنے والے شہری کے  ایک لاکھ  روپے مالیت کے جوتے  لے کر رفو چکر ہوگیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری شیراز بشیر میسن روڑ پر واقع مسجد کے باہر جوتے اتار کر نماز پڑھنے گیا تھا۔ مسجد سے واپسی پر شیراز بشیر کے مہنگے جوتے غائب تھے۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس کے رہائشی شیراز بشیر گنگارام اسپتال آیا تھا۔ متاثرہ شہری شیراز بشیر گنگارام اسپتال سے میسن روڈ پر واقع مسجد نماز پڑھنے گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ شہری نے جوتے چوروں کے خلاف تھانہ سول لائن میں درخواست دے دی ہے۔  متاثرہ شہری  نے  پولیس سے درخواست کی ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چور کو تلاش کر کے جوتے اس کے حوالے کیے جائیں۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے چور کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں