فیصل واوڈا،جہانگیر ترین، علیمہ خان کی لندن میں جائیدادوں پر ہو گی اب کاروائی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واڈا ،جہانگیر ترین،
علیم خان کی برطانیہ میں جائیدادوں کی تفصیلات اور کاغزات حاصل کرلئے نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطے کررہا ہوں، لندن میں فیصل ووڈا کی تیس ملین پاؤنڈ کی جائیدادیں ہیں اپنے وکلا سے مشورہ کیا ہے اور فیصل ووڈا کے خلاف قانونی جنگ لڑوں گا۔ عابد شیر علی نے مزید کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی سے بھی رابطہ کیا ہے لیگل ٹیم کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی ہے فیصل ووڈا کو بتانا پڑے گا تیس مِلین پاؤنڈ کہاں سے لائے ، علیمہ خان کے ذرائع آمدن بھی پوچھیں گے علیمہ خان سلائی مشینوں کا کاروبار کرتی تھیں جہانگیر ترین نے پیسے کیسے برطانیہ ٹرانسفر کئے جہانگیر ترین کی ایک پراپرٹی کی قیمت دس ملین پاؤنڈ سے زیادہ ہے۔عابد شیر علی نے
مزید کہا کہ علیم خان کی بھی لندن میں پراپرٹیز ہیں ، فیصل ووڈا، علیمہ خان، جہانگیر ترین اور علیم خان کو لیگل نوٹس بھیجوں گا،نیب نے پی ٹی آئی کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے ، ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کسی سیاستدان کا ہوتا تو قیامت ٹوٹ پڑتی.