فیصل آباد (نیوز ڈیسک) محنت کیا تو سب ممکن ہے، فیصل آباد میں ایک پھل فروش کی بیٹی نے ایم ایس اکنامکس میں سونے کا تمغہ جیت کر اپنے والد کا سر فخر سے بلند کر دیا اور تمغے کو والدین کے نام وقف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں
داخلہ لینے والی طلبہ نے کمال کر دکھایا۔ مذکورہ طلبہ ایک غریب باپ کی بیٹی ہے جو کی پھل فروشی کا کام کرتا ہے۔طلبہ کو اسکی بہترین کارکردگی پر سونےکا تنغہ دیا گیا۔ نور الصبا نے اقتصادیات میں ایم ایس کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے والد کاکانووکیشن کے موقع پرکہنا تھا کہ اسکی بیٹی ایک روشن طالب علم ہے ، وہ تعلیم حاصل کرتی رہی اور ہم نے ان کی ہر ممکن مدد کی۔ مذکورہ طلبہ صبا کا کہنا تھا کہ یرے والد ایک فروٹ فروش ہیں اور میری والدہ گھر میں کپڑے سلائی کرتی ہیں۔میرے والدین کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،اس کے باوجود انہوں نے میری تعلیم مکمل کرنے
میں میری مدد کی۔ میں اس تمغے کو اپنے والدین کے لئے وقف کر رہی ہوں۔ یہ تمغہ ان کا ہے ۔ا سی ایونٹ میں بی ایس بایو کیمسٹری میں ایک چھوٹی کھلونا دکان کے مالک ارسلان ظفر کے بیٹے اور تعمیراتی مزدور کی بیٹی رابعہ نذیر نے خصوصی تعلیم میں میڈل جیتا۔رابعہ نذیر کہ کہنا تھا کہ میرے والد راولپنڈی میں گھر بنانے کا کام کرتے ہیں۔ ۔ میرا پس منظر مالی لحاظ سے زیادہ مضبوط نہیں ہے۔ مجھے اس ایوارڈ یا اس تعلیم کی توقع نہیں تھی۔ میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہتا ہوں کہ اس نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے 12000 طلبا کو ڈگریاں دیں جن میں سے 158 نے
طلائی تمغہ جیتا۔ پاکستان باصلاحیت افراد سے بھرا ہوا ہے۔ طلباء کی یہ صرف تین مثالیں ہیں جو اس وجہ سے پیچھے نہیں رہیں کہ وہ معاشرے کے لئے مالی طور پر فائدہ مند تھے۔ ایسے روشن ذہنوں کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد جنہوں نے پوری محنت اور مثبت ذہن سازی کے ذریعہ دنیا کو کچھ بھی دکھایا۔