13

مردوں کے دل کو خواتین کے دل سے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے، تازہ تحقیق میں حیران کن انکشاف

نیویارک (میٹرو واچ) سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں مردوں اور خواتین کے دل کے حوالے سے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا ہے . ان کا کہنا ہے کہ مردوں کے دل کو خواتین کے دل کی نسبت کہیں زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے انہیں ہارٹ اٹیک آنے کا خطرہ بھی خواتین کی نسبت زیادہ ہوتا ہے .میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 20صحت مند مردوں اور 19صحت مند خواتین کے ایم آر آئی سکین کیے اور ان کے جسم میں خون کے بہاﺅ کا معائنہ کرکے نتائج مرتب کیے. یونیورسٹی آف وسکانسن کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”مردوں میں خون کا بہاﺅ خواتین کی نسبت مختلف ہوتا ہے. ان کے دل کے بائیں وینٹریکلز کو خون پمپ کرنے کے لیے زیادہ طاقت استعمال کرنی پڑتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مردوں کے دل کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جس کا اثر ان کے دل کے پٹھوں پر ہوتا ہے اور وہ کمزور ہو جاتے ہیں اور مردوں کو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے.“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں