19

مریم نواز کو بھی قوم کی دوسری بیٹیوں کے برابر لا کھڑا کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی بیٹی کا اپنے والد سے پیار کرنا ہماری مشرقی روایات کا حصہ ہے، اولاد اور والدین کے خون میں ایسی فطرت خدا نے رکھ دی ہے جو بدلی نہیں جا سکتی ،ہمارے لیے ملک کے سب بچے بلاول اور

سب بیٹیاں مریم نواز ہیں، ریاست کی نظر میں سب برابر ہیں، جو مریم بی بی چاہ رہی ہیں کابینہ اس کی حمایت میں نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی کےساتھ گفتگو کرتے ہوئےعلی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں

کہ مریم نوازکی والدہ فوت ہو گئی ہیں اوراُن کےوالد بھی بیمار ہیں،کسی بھی بیٹی کا اپنےوالد سے پیار ہماری مشرقی روایت کا حصہ ہے،ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں،لیکن ریاست کی نظر میں سب برابر ہیں لیکن جومریم بی بی چاہ رہی ہیں کابینہ اُسکی حمایت میں نہیں کرے گی،عدالت کا جو

فیصلہ ہوگا حکومت اِس پر عمل کرے گی،ہمارے لئے پاکستان کی سب خواتین برابر ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ملک کے سب بچے بلاول اور سب بیٹیاں مریم نواز ہیں ،اگر ہم امتیازی سلوک کریں گے تو ہم دوسرے لوگوں کو کیا جواب دیں گے؟ ۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف عدالت کی اجازت لے کر باہر گئے ہیں،اگر

اُنہیں باہر علاج کے لئے مزید مدت چاہیے تو وہ عدالت سے ہی رجوع کر سکتے ہیں،اگرعدالت کی طرف سے اُنہیں اجازت ملتی ہے تو ٹھیک اگراجازت نہیں ملتی تواُنہیں چاہئے کہوطن واپس آکر اپنے کیسوں کا سامنا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں