29

مسلم لیگ(ن) کا چیئرمین نیب کی ویڈیو پر تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی رہنما خواجہ آصف چیئرمین نیب کی مبینہ آڈیو اور ویڈیو کی پارلیمانی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کردیا اور ایوان سے خصوصی کمیٹی بنانے کی درخواست کردی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی مبینہ آڈیو اور ویڈیو منظر عام پر آنے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملوث ہے۔حکومت نے جو کردار چیئرمین نیب کے معاملے میں ادا کیا وہ شرم ناک ہے کیونکہ انہوں نے اپنے لوگوں کو حفاظت کرنے کے لیے چیئرمین نیب کی ذات پر حملہ کرکے ان کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ مسئلہ گھمبیر ہوچکا ہے کہ تاہم میں اپنی اور تمام اپوزیشن پارٹیز کی جانب سے اس ایوان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے کی پارلیمانی تحقیقات کی جائے جس کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے۔مسلم لیگ (ن) پارلیمانی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیب کے قانون سے بچنے کے لیے ایک ایسی صورتحال پیدا کی ہے اور نیب کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے، تاہم حکومت نیب کو ٹارگیٹ کرکے اپنے لوگوں کو نہیں بچا سکتی۔

ان کی تقریر کے دوران وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بول پڑے تو خواجہ آصف نے کہا کہ انہیں تو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیا گیا ہے۔انہوں نے ساتھ ساتھ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی سیکیوٹی چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا بھی مطالبہ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں