11

مشرف کو سزائے موت کے فیصلے کے خلاف پاک فوج کا شدید رد عمل سامنے آگیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائے جانے والے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف پاک فوج کا شدید رد عمل سامنے آگیا ہے۔افواج پاکستان کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر

افواج پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب پایا جا رہا ہے۔ انھوںنے کہا ہے کہ خصوصی کورٹ کی تشکیل کےلئے بنیادی آئینی تقاضے پورے نہیں کیے گئے کس کی سماعت میں بھی بنیادی آئینی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور شخصی بنیادوں پر کیس کو سنا گیا ہے۔ کیس کو عجلت میں نمٹایا گیا ہے ۔ پرویز مشرف پاکستان کے سابق آرمی چیف، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف جوائنٹ کمیٹی اور سابق صدر پاکستان رہ چکے ہیں ۔ وہ کسی بھی صورت میں غدار نہیں قرار دیے جاسکتے ۔ انھوںنے 40سال سے زائد عرصے تک پاکستان کی خدمت کی اور ملک کے دفاع کےلئے جنگیں لڑی ہیں۔ افواج پاکستان توقع کرتی ہیں کہ پرویز مشرف کو عدالتوں سے انصاف دلایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں