14

مشرف کو پھانسی کے فیصلے پر جہانگیرترین کا حیران کن ردعمل بھی آگیا،کیا کہہ ڈالا؟جانیں

رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب بنانے کا اپنا وعدہ پورا کریں گے۔ تفصیل کے مطابق لودھراں میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے

کیلئے جدوجہد جاری ہے۔ آئین میں سخت شرائط کے باوجود جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ ماضی کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور کی حکومتوں نے بھاری

قرض لیا جو تحریک انصاف کی حکومت واپس کر رہی ہے۔ ملک و قوم کی دولت کو لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ جہانگیر ترین نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سزا کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے

کہا کہ یہ عدالت کا معاملہ ہے تاہم اس طرح کے فیصلوں سے عوام میں مایوسی پیدا ہوئی ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پیرا 66 لکھنے والے جج کو ایسے الفاظ لکھنے سے روکنا چا ہیے ۔واضح رہے خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس

کا تفصیلی فیصلہ گزشتہ روز جاری کیا تھا ، 169 صفحات پر مشتمل فیصلے میں جسٹس نذر اکبر کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ جنرل پرویز مشرف نے سنگین غداری کے جرم کا ارتکاب کیا، ان پر آئین پامال کرنے کا جرم ثابت ہوتا ہے اور وہ مجرم ہیں، لہذا پرویزمشرف کو سزائے موت دی جائے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں گرفتار کرکے سزائے موت

پرعملدرآمد کرائیں۔ اگر پرویز مشرف مر بھی جائیں تو لاش ڈی چوک لا کر تین دن تک لٹکائی جائے۔ دوسری جانب جہانگیر ترین نے جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے پر بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وعدہ پورا کریں گے۔ یاد رہے تحریک انصاف اقتدار میں آنے سے قبل ہی ملک میں چھوٹے چھوٹے صوبے قائم کرنے کی حامی رہی ہے جس پر انہوں نے جنوبی پنجاب

کے کئی سیاسی رہنماوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور آج وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔ تاہم اب جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے جدوجہد جاری ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں