189

ملتان، نشتر ہسپتال کے 25 ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا

جنوی پنجاب کے سب سے بڑی علاج گاہ نشتر ہسپتال کے 25 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد وہاں موجود عملے میں خوف پایا جا رہا ہے . تفصیلات کے مطابق آج مزید 9 ڈاکٹروںمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے .

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹرز کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے. ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ نشترہسپتال میں کورونا ایمرجنسی ڈیکلیئر کرکے عملی اقدامات کیے جائیں.ان کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ڈاکٹروںکو مکمل حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں اور ہر ممکن طریقے سے ان کا خیال رکھا جائے . ابھی تک ملتان میں 457 زائرین،23عام شہری اور105 تبلیغی ارکین بھی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں. پوری دنیا کی طرح کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں. ہر طرف اس کو خوف پایا جا رہا ہے. حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے اور اس حوالے سے ہر ممکن اقدام کئے جا رہے ہیں.

ابھی تک پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 5716 ہو گئی ہے جبکہ 96 افراد کورونا وائرس کا شکا ر ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں.آج اب تک ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 173 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں. آج اب تک پنجاب سے 170 اور آزاد کشمیر سے 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں.ملک میں ہونے والی 96 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 35، سندھ 31 اور پنجاب میں 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں. اس کے علاوہ بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے. پاکستان میں ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو رہی ہے . ملتان کے سب سے بڑے ہسپتال میں آج 9 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد نشتر ہسپتال میں مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 25 ہو گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں