23

ملکہ برطانیہ چلتے وقت چھڑی کا سہارا لینے لگ گئیں

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم زائد العمری کے باعث چلتے وقت چھڑی کا سہارا لینے لگ گئیں اور انہیں پہلی مرتبہ 12 اکتوبر کو چھڑی کے سہارے چلتے ہوئے دیکھا گیا۔

سالہ ملکہ برطانیہ کو 12 اکتوبر کو لندن کے رائل چرچ ویسٹ منسٹر ایبے میں رائل فوج کی سماجی تنظیم ’رائل برٹش لیجن‘ کی صد سالہ تقریب میں شرکت کے دوران چھڑی استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

چرچ میں ہونے والی تقریب کی شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ملکہ برطانیہ کو سیاہ رنگ کی چھڑی کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملکہ برطانیہ کو ان کی بڑی صاحبزادی چلنے کے دوران سہارے کے لیے چھڑی دیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں