10

ملک بڑی تباہی سے بچ گیا,اہم دہشت گرد گرفتارکرلیاگیا

 پشاور پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے افغان خاتون دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دار الحکومتپشاور میں پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بس اسٹینڈ سے افغان خاتون کو گرفتار کیا ہے جس کے پاس بارودی مواد تھا۔پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے یہ افغان مہاجر خاتون خام بارودی مواد لاہور لے جا رہی تھی۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے خاتون کے اہل خانہ اور ساتھیوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی سٹی پشاورشعیب خان کا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پشاور میں خفیہ معلومات پر اہم نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔

گرفتار خاتون کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ خاتون نے پشاور میں پلان کی ناکامی پر بارودی مواد لاہور منتقل کرنے کی کوشش کی۔بتایا گیا ہے کہ یہ گروہ پشاور میں سیکیورٹی سخت ہونے کی وجہ سے وہاں کاروائی نہ کر سکا اسی لیے لاہور کے کسی پبلک مقام کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا۔

خاتون کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پشاور پولیس کے مطابق خاتون کے گروہ کا تعلق افغانستان سے ہے۔بارودی مواد کو پریما کارڈ اور ریموٹ کنٹرول کیا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے پریما کارڈ لگے بم کو ناکارہ بنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں